عشرہ فجر میں 2 PARS سیٹلائٹ کی نقاب کشائی/ سیٹلائٹ ناہید 1 اور 2 کی لانچنگ تیاریاں مکمل

تہران (ارنا) ایران کی ائیر اسپیس آرگنائیزیشن کے چیف نے بتایا ہے کہ PARS 2 سیٹلائٹ 2 میٹر امیجنگ کی صلاحیت کے ساتھ عشرہ فجر میں منظر عام پر آنے والا ہے۔

ڈاکٹر حسن سالاریہ نے آج تہران یونیورسٹی میں ایک اجلاس میں کہا کہ ایران کی اسپیس انڈسٹری دوسرے ممالک سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ ہم پر پابندیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر پاتے اس لیے ایران کی  اسپیس انڈسٹری مکمل طور پر خود کفیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2000 کی دہائی کے اواخر میں ملک کی کئی اعلیٰ یونیورسٹیوں جیسے صنعتی شریف، علم و صنعت، امیر کبیر، مالک اشتر اور خواجہ نصیر نے اسپیس انڈسٹری میں قدم رکھا اور افرادی قوت کی تربیت شروع کی اور سیٹلائٹ پروجیکٹس پر کام شروع کیا۔اس وقت صنعتی شریف یونیورسٹی میں جو سیٹلائٹس ڈیزائن کیے گئے انکی امیجنگ پرفیکشن سینٹی میٹرز میں تھی، 20 سال بعد کے سیٹلائٹس کی امیجنگ رینج 2 سے 3 میٹر ہے۔

کوثر سیٹلائٹ جو نومبر میں ایک غیر ملکی لانچر کے ساتھ لانچ کیا گیا اس کی امیجنگ پرفیکشن 4 میٹر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3-2 PARS سیٹلائٹ کی امیجنگ پرفیکشن 2 میٹر ہے اور اسکی نقاب کشائی عشرہ فجر کے موقع پر کی جائے گی جبکہ ناہید 3 سیٹلائٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .