پیر کے روز محمد علی دہقان دہنوی نے ترجیحی تجارتی معاہدوں اور آزاد تجارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: ایران نے پانچ سال قبل یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی وجہ سے بہت سی چیزوں پر ٹیکس میں کمی کی گئی اور اس سے اس تنظيم کے اراکین کے ساتھ تجارت میں ڈھائی گنا اضافہ کا ماحول سازگار ہوا ۔
انہوں نے مزید کہا: اس کی وجہ سے ہم اس یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوئے اور آج یوریشین اکنامک یونین کے 5 ممالک کی پارلیمانوں نے اس تجارتی معاہدے کو منظوری دے دی ہے اور ایران میں یہ معاہدہ گارڈین کونسل کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے جس پر اگلے سال کے آغاز سے عمل درآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ