وزارت خارجہ کے بین الاقوامی اور سیاسی ریسرچ سنٹر میں اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران اور "آسیان" کے درمیان تعاون پر کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن، (ASEAN) جنوب مشرقی ایشیا میں واقع 10 ممالک کی ایک تنظیم ہے، جسے 8 اگست 1967 کو تھائی لینڈ، سنگاپور، فلپائن، ملیشیا اور انڈونیشیا نے تشکیل دیا تھا۔ ویتنام، میانمار، لاؤس، کمبوڈیا اور برونائی بھی بعد میں اس تنظیم میں شامل ہو گئے۔
کانفرنس سے آسیان میں ایران کے سفیر محمد بروجردی اور ایران میں ملیشیا کے سفیر خیری بن عمر نے خطاب کیا۔
محمد بروجردی نے اس سیمینار میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مشرق پر توجہ کی پالیسی میں جنوب مشرقی ایشیا کو خاص مقام حاصل ہے۔ گزشتہ 3 دہائیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اس تنظیم کے ساتھ اپنے تعاون کو وسعت دینے میں بے حد دلچسپی لی ہے اور اس سلسلے میں بہت سے اقدام کئے کئے ہيں۔
بروجردی نے مزید کہا: مجھے پورا یقین ہے کہ ایران آسیان کے ساتھ اہم شراکت داری اور تعاون کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ تعلقات فریقین کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ملیشیا کی صدارت کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور آسیان کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ