25 نومبر، 2024، 11:09 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85670071
T T
0 Persons

لیبلز

سمندری پانی فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں میں داخل

تہران - ارنا - نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ پٹی میں شدید بارش کے ساتھ ہی سمندر کا پانی فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں میں داخل ہو گیا۔

سمندری پانی داخل ہونے سے دیرالبلح اور خان یونس کے ساحلوں پر موجود خیموں کی بڑی تعداد ڈوب گئی۔

الزوایدہ ساحل پر پناہ گزینوں کے خیموں میں سمندری پانی کے داخل ہونے نے فلسطینی خاندانوں کی ایک بڑی تعداد کو ایک بار پھر بے گھر کردیا ہے۔

غزہ شہر کے یرموک اسٹیڈیم میں رہنے والے آئی ڈی پیز کی حالت دیگر آئی ڈی پیز سے بہتر نہیں ہے اور بارش اور طوفان نے ان کے خیموں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .