بیت لاہیا میں واقع ایک گھر پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ کا بیان

تہران/ ارنا- ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے غزہ کے شمالی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے اور قتل عام کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قتل عام اور نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس بین الاقوامی اقدام اور غاصب صیہونی حکومت کے سرغنوں کو عدالت میں گھسیٹنے کی ضرورت ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ شمالی غزہ کا مکمل محاصرہ، رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانا، غزہ کے عوام کا قتل عام اور انسان دوستانہ امداد کا راستہ بند کرنا، جنگی جرم کی واضح مثال اور ملت فلسطین کو ختم کرنا اور انہیں اپنی آبائی سرزمین سے زبردستی کوچ کرانے واضح مثال ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کی امریکہ اور مغربی حکومت کی جانب سے فوجی اور سیاسی حمایت کو قابل مذمت اور ان حکومتوں کو غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث قرار دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .