21 اکتوبر، 2024، 5:06 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85634997
T T
0 Persons

لیبلز

مشہد میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نمائش، 10 ہمسایہ ممالک کے تاجر حصہ لے رہے ہیں

مشہد/ ارنا- ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے ڈپٹی گورنر حسن نوری زادہ نے کہا ہے کہ مشہد میں ایران کے فری زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور اسی طرح وسطی ایشیا اور افغانستان کو برآمدات کی بین الاقوامی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 حسن نوری زادہ نے ہمارے نمائندے کو بتایا ہے کہ منگل سے چار روز تک مشہد میں ان نمائشوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے بڑا تجارتی وفد افغانستان سے آرہا ہے جو کہ 100 سے زیادہ تاجروں اور معاشی عہدے داروں پر مشتمل ہے۔

اس موقع پر چابہار فری زون کے سربراہ خصوصی طور پر اس علاقے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے حاضرین کو آگاہ کریں گے۔

حسن نوری زادہ نے بتایا کہ ترکمنستان سے 80 اور تاجیکستان سے 21 تاجر شرکت کریں گے جبکہ کرغیزستان، قزاقستان، روس، پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے بھی متعدد تاجر اس نمائش میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ خراسان رضوی سے سالانہ 2 ارب ڈالر کی برآمدات کے ٹارگیٹ کے پیش نظر، یہ نمائشیں برآمدی مارکیٹوں سے رابطہ برقرار کرنے میں مفید ثابت ہوں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .