19 اکتوبر، 2024، 4:38 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85632747
T T
0 Persons

لیبلز

حماس: رام اللہ کی کارروائياں صیہونیوں کے لئے نئے پیغام کی حامل ہیں

تہران – ارنا – فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی رام اللہ میں ایک نوجوان فلسطینی ڈرائیور کی شہادت پسندانہ کارروائی کو صیہونیوں کے لئے نئے پیغام کی حامل قرار دیا ہے

ارنا کے مطابق حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شمالی رام اللہ میں صیہونی حکومت کی ایک پولیس گاڑی پر ایک فلسطینی نوجوان کے حملے کے بارے میں کہا ہے کہ  صیہونیوں کے لئے اس شہادت پسندانہ کارروائی کا پیغام یہ ہے کہ ان کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔

 حماس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  ہم اس کارروائی کو فلسطینی عوام کے خلاف  محاصرے، بھوک، اور  خوف و وحشت مسلط کرنے کے صیہونی فوج کے  وحشیانہ جارحانہ اقدام پر فطری ردعمل سمجھتے ہیں۔

 حماس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین حریت پسند انسانوں اوراستقامت و پائیداری کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی سرزمین ہے جو غاصبین کے قبضے سے اپنی سرزمین اور مقدس مراکز کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 

 حماس نے انقلابی فلسطین نوجوانوں سے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کی جارحیت اور قبضے کے خاتمے کے لئے اس پر حملے اور صیہونی آبادکاروں سے مقابلہ جاری رکھیں ۔  

حماس نے کہا ہے کہ سرزمین فلسطین میں صیہونیوں کے لئے وحشت، مایوسی اور شکست کے علاوہ اورکچھ نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ آج صبح غرب اردن  میں واقع شمالی رام اللہ میں ایک نوجوان فلسطینی ڈرائیور نے اپنی گاڑی سے صیہونی پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور اس کارروائی کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .