4 اکتوبر، 2024، 10:44 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85617137
T T
0 Persons

لیبلز

بقائی : امریکا اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ایران پر دوسروں کے امور میں مداخلت کا الزام لگائے

 تہران – ارنا – ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی  نے امریکا کی اندرونی سلامتی کی وزارت کی سالانہ رپورٹ پر جس میں ایران پر امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے ردعمل میں کہا ہے کہ دوسرے ملکوں  کے اندرونی معاملات میں غیر قانونی مداخلت کے حوالے سے امریکا کا  ماضی بہت  طولانی ہے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ دوسروں پر اس تعلق سے الزام لگائے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی اندرونی سلامتی کی وزارت کی سالانہ رپورٹ  میں ایران مخالفت الزامت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رد کردیا ہے۔

 یاد رہے کہ امریکا کی اندرونی سلامتی کی وزارت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران اور بعض دیگر ملکوں پر آرٹییفیشل انٹیلیجنس سے کام لے کر امریکا کے صدارتی   انتخابات کے حوالے سے جعلی اور تفرانگیز اطلاعات نشر کرنے کا الزام لگایا ہے۔  

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ تکراری اور بے بنیاد دعوے ہیں جو بعض امریکی حکام اور ادارے کچھ عرصے سے کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ بے بنیاد یہ دعوے سیاسی محرکات کے تحت کئے جارہے ہیں جن کا مقصد اندرونی سیاسی فائدہ اٹھانا ہے۔

 اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت جو دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں  غیر قانونی مداخلت کا  طولانی ماضی رکھتی ہے  اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ دوسرے ملکوں پر اس طرح کے الزامات لگائے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .