ارنا کے مطابق اسلامی جہموریہ ایران کی اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان سینٹ پیٹرز برگ میں برکس کے رکن ملکوں کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے۔
وہ اپنے بیلاروس کے ہم منصب کی سرکاری دعوت پر منسک گئے ہیں۔
ارنا کے مطابق منسک کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیلاروس کی قومی سیکورٹی کونسل کے فرسٹ سیکریٹرڈیمی ڈنکو اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا صانعی نیزدیگراہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریری علی اکبر احمدیان اپنے اس دورے میں بیلاروس کے صدر لوکاشنکوف سے بھی ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ