ارنا کے مطابق پیرس پیرا لمپک 2024 کے گیارھویں دن ویٹ لفٹنگ کے 107 کلووزن کے مقابلے میں ایران کے احمد امین زادہ نے گھانا، برطانیہ، مصر، جارجیا، یوکرین اور اردن کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر، گولڈ میڈل اور دنیا کے قوی ترین پیرا ویٹ لفٹر کا ٹائٹل جیت لیا۔
احمد امین زادہ نے پہلی بار 253 کلووزن کا انتخاب کیا اور اس کو اٹھاکر روکے رکھنے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے اپنے قریبی ترین حریف سے 13 کلو زیادہ وزن اٹھایا اور پہلے نمبر پر رہے۔
دوسری باری میں 258 کلووزن کا انتخاب کیا اور اس بار بھی کامیاب رہے۔
ایران کے پیرا ویٹ لفٹر احمد امین زادہ نے پہلی بار پیرا لمپک میں شرکت کی اور تیسری باری میں، ایسی حالت میں کہ ان کا سونے کا تمغہ یقینی ہوچکا تھا، 263 کلو وزن کا انتخاب کیا اور اس میں بھی کامیاب رہے۔
احمد امین زادہ نے اس طرح ہیوی پیرا ویٹ لفٹنگ چیپمئن کے ٹائٹل کے ساتھ ایران کے لئے سونے کا آٹھواں تمغہ حاصل کیا۔
اس مقابلے میں یوکرین کا ویٹ لفٹر 251 کلو وزن اٹھاکر دوسرے نمبر پر اور جارجیا کا پیرا ویٹ لفٹر 250 کلووزن اٹھاکر تیسرے نمبر پر رہا۔
اسی کے ساتھ پیرس پیرا لمپک 2024 بھی اپنے اختتام کو پہنچا اور ایران کی قومی پیرا لمپک ٹیم، سونے کے 8، چاندی کے 10 اور کانسی کے 7 اور مجموعی طور پر 25 تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر رہی۔
آپ کا تبصرہ