5 ستمبر، 2024، 7:31 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85588089
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی قومی سٹنگ والیبال ٹیم پیرس پیرا لمپک کے فائنل میں پہنچ گئی

 پیرس – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سٹنگ والیبال ٹیم مصر کی ٹیم کو ہراکر پیرس پیرا لمپک کے فائنل میں پہنچ گئی

ارنا کے مطابق پیرس پیرا لمپک 2024 میں، سٹنگ والیبال کے سیمی فائنل میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم  مصر کو تین ایک سے  ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔

 آج سیمی فائنل کے پہلے دو سیٹ  ایران نے پچیس چودہ اور پچیس پندرہ سے جیت لئے۔ تیسرا سیٹ مصر نے پچیس بیس سے جیت لیا۔

کھیل چوتھے سیٹ میں پہنچا اور اس سیٹ میں ایرانی ٹیم شروع سے ہی حاوی رہی اور بالآخر پچیس نو سے یہ سیٹ جیت لیا۔

اس طرح ایران نے مصر کو تین ایک سے شکست دے دی اور فائنل میں پہنچ گیا۔

یہ پیرس پیرا لمپک 2024 کے سیٹنگ والیبال میں ایران کی لگاتار چوتھی جیت ہے۔

اس سے پہلے ایران کی سٹنگ والیبال ٹیم یوکرین، برازیل اور جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

پیرس پیرا لمپک 2024 میں سیٹنگ والیبال کا فائنل جمعے کو ایران اور بوسنیا کے درمیان ہوگا۔

بوسنیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .