30 اگست، 2024، 8:13 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85582896
T T
0 Persons

لیبلز

پیرس پیرا لمپک 2024 کا دوسرا دن، ایرانی سات کھیلوں میں مقابلہ  کریں گے

تہران – ارنا – پیرس پیرا لمپک 2024 کے دوسرے دن ایرانی کھلاڑی تیراندازی، شوٹنگ، گول بال، سیٹنگ والیبال، تیراکی، تائیکوانڈو اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے

ارنا کے مطابق آج پیرس پیرا لمپک 2024 کے دوسرے دن ایرانی کھلاڑی ، تیراندازی، شوٹنگ، گول بال، سیٹنگ والیبال، تیراکی، تائیکوانڈو اور دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

تیراندازی کا مقابلہ پیرس کے مقامی وقت کے مطابق دس بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا اور خواتین کے شعبے میں ایران کی طرف سے فاطمہ ہمتی اس میں حصہ لیں گی۔

مردوں کی تیراندازی کے مقابلوں میں ہادی نوی اور علی سینا منشازادہ مقامی وقت کے مطابق شام کو پانچ مقابلے پر اتریں گے۔  منشازادہ کو کینیڈین حریف سے مقابلہ کرنا ہوگا اور نوری کا مقابلہ اٹلی کے کھلاڑی سے ہوگا

  شوٹنگ میں خواتین کے مقابلے میں ایران کی جانب سے رقیہ شجاعی اور مردوں میں سید محمد رضا میر شفیعی حصہ لیں گے۔

 تیراکی میں سینا ضیغمی نژاد اور شاہین ایزدیار حصہ لیں گے۔

آج پیرا لمپک 2024 کے دوسرے دن ایران کی جانب سے سعید صادقیان پورتائیکوانڈو کے ترسٹھ کلو وزں میں مقابلہ کریں گے۔

 سیٹنگ والیبال کے مقابلے میں  مقامی وقت کے مطابق شام کو ساڑھے تین بجے ایرانی ٹیم میدان میں آئے گی اور گول بال میں ایرانی ٹیم کا مقابلہ مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے فرانس کی ٹیم سے ہوگا۔

  اسی طرح دوڑ کے مقابلوں میں ایران کی جانب سے  پرستو حبیبی، حامد امیری اورظفر ذاکر میدان میں اتریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .