چھٹے ڈاکٹر کاظمی انٹرنیشنل ایوارڈ کے فاتح تعارف اور ایوارڈ دینے کی تقریب بدھ کو شہید بہشتی یونیورسٹی کے بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں رویان انٹرنیشنل ریسرچ فیسٹیول کے پہلے دن کے موقع پر منعقد ہوئی۔
ڈاکٹر کاظمی ایوارڈ، حیاتیات کے شعبے میں ممتاز اور بااثر محققین کو دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا آغاز، رویان ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے بانی مرحوم سائنسدان ڈاکٹر سعید کاظمی آشتیانی کی وفات کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کی تجویز پر کیا گيا اور ہر سال یہ ایوار ایران اور دوسرے ملکوں کے اس سائنس داں کو دیا جاتا ہے جس نے حیاتیاتیات کے میدان میں نمایاں کام کیا ہو۔
آپ کا تبصرہ