غزہ پٹی کے فیلڈ اسپتالوں کے ڈائریکٹر مروان الھمص نے بتایا کہ اس علاقے کے تمام اسپتالوں کی سہولیات ختم ہونے کے قریب ہیں اور اس کی وجہ صیہونی حکومت کے حملے اور بمباری ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ غزہ پٹی میں 10 سال سے کم عمر کے 5 لاکھ بچوں کو ویکسین کی اشد ضرورت ہے اور ایک اندازے کے مطابق 200 افراد پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔
مروان الھمص نے کہا کہ قابض حکومت اپنے فوجیوں کو اس بیماری سے بچاتی ہے مگر فلسطینیوں میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے لیے حالات فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بنیادی انفرا اسٹرکچر اور صاف پانی کے ذرائع کی تباہی متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ