16 اگست، 2024، 9:16 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85569585
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے شہر یزد میں ہندوستانی اور پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی  کے لئے موکب

یزد – ارنا- یزد کے شہید منتظر قائم بسیج مرکز کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ شہر یزد میں بوستان ولایت کے نزدیک سڑک کے کنارے ہندوستانی اور پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت اور ان کی میزبانی کے لئے موکب نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

ارنا کے مطابق شہریزد کے شہید منتظر قائم بسیج سینٹر کے کمانڈر کرنل حسین آزادی نژاد نے جمعرات کی رات ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ موکب چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے ۔

 انھوں نے بتایا کہ اس موکب میں ہندوستانی اور پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کے لئے عوامی رضاکار فورس بسیج کے 50 سے زائد جوان کام کررہے ہیں اور اس میں زائرین کے لئے قیام و طعام نیز دیگر سبھی سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔   

 انھوں نے بتایا کہ یہ موکب اربعین حسینی سے ایک  دن پہلے تک سبھی ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی خدمت کے لئے کام کرتا رہے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .