14 اگست، 2024، 8:04 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85568556
T T
0 Persons

لیبلز

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے جوابی حملے

تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کالونی کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے

ارنا نے لبنانی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے  ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملہ کیا گیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غیر قانونی صیہونی کالونی کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔  

 اس سے پہلے المیادین نے رپورٹ دی تھی کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے بلیدا اور حولا نامی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

  دوسری طرف عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احارنوت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک حزب اللہ لبنان مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر ساڑھے سات ہزار میزائل اور دو سو ڈرون حملے کرچکی ہے۔

روزنامہ یدیعوت احارنوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  حزب اللہ لبنان کے حملوں میں  19  فوجیوں سمیت 43 صیہونی ہلاک اور 271 زخمی ہوچکے ہیں۔

  یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کبھی نہیں بتاتی ۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے جو اعدادوشمار صیہونی  حکومت جاری کرتی ہے ان پر خود صیہونی میڈیا بھی یقین نہیں کرتا۔

صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوتی جس کا تل ابیب حکومت اعلان کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سات اکتوبر 2023 کو فلسطینیوں کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے، صیہونی حکومت نے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے  تواس کے جواب میں  حزب اللہ لبنان نے بھی  شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملے شروع  کردیئے۔

 حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں اکثر صیہونی کالونیاں خالی ہوگئی ہیں، بہت سے صیہونی کارخانے بند ہوگئے ہیں، تجارتی اور اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی ہیں اور کاشتکاری بھی  بند ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .