9 اگست، 2024، 2:13 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85562890
T T
0 Persons

لیبلز

بحیرہ احمر میں یمنی افواج کی صیہونیت مخالف کارروائیاں

تہران – ارنا – یمنی   افواج نے بحیرہ احمر میں صیہونیت مخالف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک اور بحری جہاز پر حملہ کیا ہے

 ارنا نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے ایک برطانوی بحری جہاز پر میزائلوں اور ڈرون بوٹ سے حملہ کیا ہے۔

 بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے اس برطانوی جہاز کے خلاف ڈرون بوٹ اور میزائلوں سے چار حملے کئے ہیں۔

 رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کا یہ تجارتی بحری جہاز  المخا بندرگاہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر یمنی افواج کے چار حملوں کا نشانہ بنا۔     

   یمنی افواج کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے اس بحری جہاز پر مغربی یمن کے  صوبہ الحدیدہ پر امریکا اور برطانیہ کی تازہ جارحیت کے جواب میں حملہ کیا گیا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ میڈیا ذرائع نے   جمعے کی  صبح خبردی ہے کہ  امریکا اور برطانیہ نے مغربی یمن پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

 المسیرہ کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے اتحاد نے مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ کے علاقے الصلیت پر جمعے کی صبح دو بار بمباری کی ہے۔

امریکا اور برطانیہ کی اس مشترکہ جارحیت میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد، یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران، بحیرہ احمر اور باب المندب میں غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے بحری جہازوں کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

 یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے، صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی اس کے حامیوں کے ان بحری جہازوں پر بھی حملے جاری رہیں گے جو مقبوضہ فلسطین کی بندر گاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .