1 اگست، 2024، 1:13 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85555532
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کی جارحیت اور ہنیہ کی شہادت  پر ایران اور مصر کے درمیان  تبادلہ خیال

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہادت کے بارے میں مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی بات چیت کی۔

 قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں صدر ایران  کی تقریب حلف برداری میں  شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:  کبھی نہ تھکنے والے مجاہد اسماعیل ھنیہ کی شہادت، ایسے حالات میں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مہمان تھے، اسلامی جمہوریہ ایران  کی خودمختاری اور ارضی سالمیت  کے خلاف جارحیت ہے اور خطے کے تمام اسلامی ممالک  کو چاہیے  کہ وہ اس دہشت گردانہ جارحیت کا سد باب کرنے کی سمت قدم بڑھائيں۔

باقری نے  زور دیا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران مجرم صیہونیوں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے اپنے قانونی حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

قائم مقام وزیر خارجہ نے  غاصب صیہونی  حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے وزرائے خارجہ کی سطح پر اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد پر زور دیا۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعطی نے بھی نو منتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں مہمان نوازی پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا: مصر نے اپنے سرکاری بیان میں  ہنیہ کے قتل کے صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ نے بھی صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے لئے  اسلامی جمہوریہ ایران کی کوشش کی حمایت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .