ارنا کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر نیویارک میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے مقامی وقت کے مطابق بدھ کے روز کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی اس دہشت گردانہ جارحیت کا جواب درحقیقت ایک خصوصی آپریشن میں دیا جائے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے کہا ہے کہ یہ خصوصی آپریشن بہت سخت اورایسا ہوگا جو اس دہشت گردانہ حملے کے عاملین کو پشیمان کردے گا۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت، قومی اقتدار اعلی ، عزت اور اپنے اعتبار کی پاسداری میں کوتاہی نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت اپنی بزدلانہ دہشت گردی کے نتائج بہت جلد دیکھے گی۔
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں، امت اسلامیہ، عظیم فلسطینی قوم اوراستقامتی محاذ کے مجاہدین کو تعزیت اور مبارکباد پیش کرنے کے بعد لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت اورعزت و وقار کی پاسداری میں کوتاہی ہرگز نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت کو اس کی اس بزدلانہ دہشت گردی کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ