ارنا کے مطابق ایران کی خاتون کھلاڑی زینب نوروزی پیرس اولمپک میں کشتی رانی کے مقابلے میں حصہ لینے کے لئے اپنے ہاتھوں میں ایران فلسطین یک جہتی پرچم کے ساتھ پہنچیں ۔
ایران کی خاتون اولمپک کھلاڑی زینب نوروزی آج پیرس اولمپک میں کشتی رانی کے روئنگ Rowing مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ہاتھوں میں یہ پرچم لے کر آئی تھیں۔
یاد رہے کہ غزہ پر سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے جاری غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف دنیا کے گوشہ و کنار میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ