ارنا نے فرانس پریس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج جمعے کو پوری دنیا کے کمپیوٹر سسسٹم میں اختلال پیدا ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر سسسٹم میں اختلال کی وجہ سے امریکا اور بہت سے دوسرے ملکوں میں پروازیں منسوخ ہوگئيں،برطانیہ میں ٹی وی چینلوں کی لائیو نشریات متا ثر ہوئيں اور آسٹریلیا میں مواصلاتی نظآم درہم برہم ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل سائبر سیکورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ سائبر سسٹم میں وسیع ڈسٹربنس آگیا ہے لیکن اس میں ہیکروں کی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
اسی کے ساتھ آسٹریلیا کے سڈنی ایئر پورٹ کے باہر مسافرین کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ سڈنی ایئر پورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازیں معمول کے مطابق آجارہی ہیں لیکن ممکن ہے کہ شام تک ان میں تاخیر ہوجائے۔
ادھرجرمنی کے برنڈن برگ ایئر پورٹ کی پروازیں بھی کمپیوٹر سسٹم میں اختلال وجود میں آنے والی ٹیکنیکل مشکلات کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری طرف برطانیہ کے ریلوے آپریٹنگ سسٹم نے بھی خبردارکیا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہوسکتی ہیں۔
اسی کے ساتھ برطانیہ میں اسکائی نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ ٹینکنیکال فالٹ کی وجہ سے صبح کا خبروں کا بولٹن منسوخ کردیا گیا ہے ۔
ای بی سی کی نشریات میں بھی اسی طرح کی مشکلات پیش آنے کی خبر ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سائبر مشکلات نے لندن اسٹاک اکسچینج کو بھی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
اسی کے ساتھ رائٹرز نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں میڈیکل ریزرویشن سسٹم روک دیا گیا ہے۔
ادھر نیوزی لینڈ کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بینکوں اور پارلیمنٹ کے اندر کمپیوٹرسسٹم میں مشکلات کی خبر ہے۔
مائیکرو سافٹ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ فنی مشکلات کی وجہ سے اس کی سروسز میں کمی آسکتی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ اس کی سروسز کام کررہی ہیں لیکن کمی کی توقع کی جارہی ہے۔
جاپان اور ہندوستان میں بھی ہوائی اڈوں پرمشکلات کی خبریں ملی ہیں۔
جاپانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ٹوکیو سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ناریتا ائیر پورٹ پر کئی فضائی کمپنیوں نے اپنے کمپیوٹر سسٹم میں مشکلات کی خبردی ہے۔
دہلی ایئر پورٹ پر بھی کمپیوٹر سسٹم میں اختلال کی وجہ سے وقتی طور پر سروسز رک جانے کی خبر ہے۔
ریڈیو برلن نے بھی اعلان کیا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں اختلال سے برلن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سرورسسٹم کو نقصان پہںچا ہے۔
لاس انیجلس ایئر پورٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل سائبر ڈسٹربنس سے اس کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔
اسپین نے بھی اپنی ہوائی اڈوں کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی مشکلات کی خبردی ہے۔
ترکیہ کی فضائی کمپنی نے بھی بین الاقوامی سائبر مشکلات سے اپنی سروسز متاثر ہونے کی خبر دی ہے۔
آپ کا تبصرہ