19 جولائی، 2024، 10:36 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85542516
T T
0 Persons

لیبلز

 اولمپک میں شرکت کے لئے ایرانی کھلاڑیوں کے ایک اور بڑے کارواں کی پیریس روانگی

تہران – ارنا – پیرس اولمپک میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں کا ایک  اوربڑا کارواں آج صبح روانہ ہوگیا۔

ارنا کے مطابق آج جمعہ 19 جولائی کی صبح ایرانی کھلاڑیوں کا دوسرا بڑا کارواں پیرس اولمپک میں شرکت کے لئے امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوگیا۔

پیرس اولمپک میں شرکت کے لئے روانہ ہونے والے ایران کے دوسرے کاررواں میں ، ایرانی کھلاڑیوں کی ٹیموں کے مینیجمنٹ اور طبی عملے کے افراد اور نشانے بازی، تیراندازی ، کشتیرانی، جمناسٹک اورٹیبل ٹینس کی ٹیمیں  شامل ہیں۔

ایرانی کھلاڑیوں کا دوسرا کارواں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تہران کے امام خمینی انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے روانہ ہوا اور دو پہر بعد پیرس پہنچے گا۔  

پیرس اولمپک میں شرکت کے لئے ایرانی کھلاڑیوں کا پہلا کارواں سولہ جولائی کو روانہ ہوا تھا   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .