ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں پر چار بار حملے کئے ۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے ان حملوں میں 52 فلسطین شہید اور 208 زخمی ہوگئے ۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں اضافے کے بعد، سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار 295 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 88 ہزار 241 ہوگئی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جدید ترین جنگی جرائم میں غزہ کے العودہ اسکول پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 29 فلسطین شہید ہوگئے۔
منگل کی شام غاصب صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اس اسکول میں، غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بے گھر ہوجانے والے بہت سے فلسطینی،پناہ گزین تھے۔
آپ کا تبصرہ