9 جولائی، 2024، 12:21 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85534282
T T
0 Persons

لیبلز

برازیل کا فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر عمل درآمد

تہران (ارنا) برازیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی امریکی ممالک کی یونین آف مرکوسور اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری کے بعد عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

برازیل کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ایک پائیدار فلسطینی ریاست کے لیے مضبوط تعاون ہے جو اقتصادی استحکام میں معاون ہوگا اور وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برازیل فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔

2010 میں برازیل کے دارالحکومت میں فلسطینی سفارت خانے کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی اور 2011 میں جنوبی امریکی ممالک کی تجارتی یونین اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور مرکوسور کے ارکان کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے زیر التوا تھا۔

اس حوالے سے برازیل میں فلسطینی سفیر ابراہیم الزبن نے برازیلی حکومت کے اس فیصلے کو جرات مندانہ فیصلہ اور فلسطین کی بروقت حمایت قرار دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .