3 جولائی، 2024، 4:39 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85528271
T T
0 Persons

لیبلز

شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن کی حیثیت سے ایران کی پہلی شرکت

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدر ڈاکٹر محمد مخبر شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج رات قزاقستان کے دارالحکومت آ‎ستانہ جارہے ہیں

ارنا کے مطابق نگراں صدر ڈاکٹرمحمد مخبر آج رات شنگھائی تعاون تنظیم کے چوبیسویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج رات ایک سیاسی اقتصادی وفد لے کر آستانہ جارہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد مخبر شنگھائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ  رکن ملکوں کے سربراہوں اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

  قابل ذکر ہے کہ قزقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس دو اور تین جولائی کو ہورہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ عشرے میں شنگھائی میں رکنیت کی درخواست دی اور 2021 کے سربراہی  اجلاس ایران کی درخواست منظور کی گئ ۔

   شنگھائی تعاون تںظیم کے قانونی مراحل طے ہونے کے بعد بالآخر  2023 کے سربراہی اجلاس میں جو ہندوستان کی میزبانی میں آن لائن منعقد ہوا تھا، ایران کو اس  اہم تنظیم میں با ضابطہ رکن کی حیثیت سے شامل کیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .