30 جون، 2024، 11:36 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85524836
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے زرمبادلہ کی آمدن میں 4 بلین ڈالر کا اضافہ

تھران (ارنا) ایران کے مرکزی بینک نے امسال موسم بہار میں غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 بلین ڈالر کے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کا زرمبادلہ 25.5 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے مطابق، ملک کی آئل اور نان آئل برآمدات 25.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 21.5 بلین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 18.6 فیصد زیادہ ہے۔ .

اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ایوان کی زرمبادلہ کی آمدن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.4 بلین ڈالر سے 51.3 فیصد بڑھ کر 11.2 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .