26 جون، 2024، 8:24 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85521097
T T
0 Persons

لیبلز

لاؤروف: روس، چین اور ایران کو ایک ساتھ کنٹرول کرنے کی امریکی خواہش سادہ لوحی ہے

 ماسکو- ارنا – روس کے وزیر خارجہ نے بائیڈن حکومت کی پالیسیاں اور آرزوئیں نئی نہیں ہیں اور روس، چین اور ایران کو ایک ساتھ کنٹرول کرنے کی ان کی خواہش سادہ لوحی ہے

ارنا کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاؤروف نے بدھ کو ماسکو میں انٹرنیشنل پریما کوف ریڈنگس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس پر اسٹریٹیجک  شکست مسلط کرنے کی امریکی امریکی کوشش یقینا ناکام ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکام نے حالیہ برسوں میں اپنی خارجہ اور عسکری پالیسی میں متعدد شکستوں سے درس حاصل نہیں کیا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ روس ، چین اور ایران کو ایک ساتھ کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ کوشش سادہ لوحی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

 روس کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ماضی میں بہت سے ملکوں نے دوسروں  پر اپنا سیاسی اور فوجی تسلط جمانے کی  سخت کوشش کی لیکن ان کی اس کوشش کا انجام ان کے لئے غم انگیز رہا ہے۔

سرگئی لاؤرو‌ف نے دنیا کے کثیر قطبی نظام کی طرف بڑھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج روس اپنے ہم فکر ملکوں کے ساتھ مل کر سامراجیت کے خاتمے کی تکمیل کررہا ہے اور اسی کے ساتھ ترقی پذیر دنیا کو استعمار جدید کے مظاہر سے نجات دلانے کے ہدف پر بھی کام کررہا ہے۔       

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .