23 جون، 2024، 8:38 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85518153
T T
0 Persons

لیبلز

کولمبیا نے صیہونی حکومت کے سفیر کو نکال دیا

تہران – ارنا – غزہ کے مظلوم عوام پر حملے جاری  رہنے پر کولمبیا کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی روابط ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج اتوار کو غاصب صیہونی حکومت کا سفیر کولمبیا سے نکل گیا

ارنا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں تعینات کولمبیا کی سفیر مارگریٹا مینگارز بھی جون کے آخرتک تل ابیب سے واپس چلی جائيں گي

یاد رہے کہ کولمبیا کے صدر گوستاوو پیترو نے یکم مئی کو یوم محنت کشاں پر اپنی تقریر میں غزہ پر حملے جاری رہنے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی روابط ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

  کولمبیا کے وزیر خارجہ لوئیس گیلبرتو موریلو نے بھی ابھی حال ہی میں الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ ان کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی روابط اس لئے ختم کرلئے ہیں کہ اس نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی پابندی نہیں کی اور انہیں پامال کیا ہے۔

  انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی  اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہی ہے۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .