23 جون، 2024، 6:49 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85518088
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے صوبہ شمالی خراسان میں پہلی بار ایک پھل کھانے والے نادر پرندے کا مشاہدہ

بجنورد – ارنا – صوبہ شمالی خراسان  کے ضلع جاجرم کے ادارہ ماحول حیات کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ضلع کے میاندشت میں پھل کھانے والے نادر پرندے  Hypocolius ampelinus   کا پہلی بار مشاہدہ  کیا گیا ہے

جاجرم کے محکمہ جنگلی ماحول حیات کے سربراہ احمد صفرزادہ نے اتوار کو ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ بات چیت میں بتایا کہ 23 سینٹی میٹر جثے کا یہ پھل کھانے والا خوبصورت نادر پرندہ زیادہ تر ملک کے جنوبی علاقے میں پایا جاتا ہے  اور شمالی خراسان میں پہلی بار نظرآیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ درختوں کی  شاخوں پر رہنے والے اس پرندے کا سائنسی نام ہائپوکولیس ایمپیلینس  Hypocolius ampelinus  ہے۔

پھل کھانے والا یہ نادر پرندہ شمالی  افریقا کے خشک صحرائی علاقوں، جزیرہ نمائے عربستان، ایران، افغانستان، پاکستان اور مغربی ہندوستان میں پایا جاتا  ہے۔

یہ پھل کھانے والے  خوبصورت اور نادر پرندے  جھنڈ کے ساتھ پرواز کرتے ہیں اور موسم سرما میں گرم جنوبی علاقوں کی طرف مہاجرت کرتے ہیں۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .