19 جون، 2024، 4:50 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85514194
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے میزائلی اور راکٹی حملوں کی نئی لہر

تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حزب اللہ لبنان کے میزائلی اور راکٹی حملوں کی نئی لہر کی خبر دی ہے

ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے اصبح الجلیل پر متعدد میزائل اور راکٹ برسائے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میزائلی حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں بالخصوص "کریات شمونہ"، "کفار گلعاد" اور "مسکاوعام" میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

اسی سلسلے میں صیہونی میڈیا ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے تازہ میزائلی حملوں میں 30 میزائل کریات شمونہ پر داغے گئے جن میں سے کئی میزائلوں سے متعدد اہم ٹھکانے اور چند گھر  تباہ ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کے بعد کریات شمونہ میں کئی جگہ پر آگ لگ گئي۔

بعض صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں کے بعد صیہونی حکام نے شہر صفد  اور اس کے اطراف کی صیہونی کالونیاں خالی کرالینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی سلسلے میں حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ کریات شمونہ میں صیہونی فوجی چھاؤنی پر دسیوں میزائل اور راکٹ داغے جانے کے ساتھ ہی توپخانے سے بھی گولہ باری کی گئ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وسیع حملے شروع کئے تو حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے  شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حملے  شروع کردیئے ۔

حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باریوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے  کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .