19 جون، 2024، 4:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85514180
T T
0 Persons

لیبلز

24 گھنٹے میں بارہ صیہونی فوجی زخمی

19 جون، 2024، 4:26 PM
News ID: 85514180
24 گھنٹے میں بارہ صیہونی فوجی زخمی

تہران- ارنا- صیہونی فوج نے آج بدھ کو اپنے متعدد فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان جاری کرکے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس کے 12 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس بیان کے مطابق جنگ غزہ کے آغاز سے 3 ہزار 860 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں اور ان میں سے   1 ہزار 947 زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد فلسطینی مجاہدین کے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے 582 صیہونی فوجی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

 صیہونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 662 صیہونی فوجی افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔

 کئی صیہونی ذرائع ابلاغ یہ بتاچکے ہیں کہ اسرائیلی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبریں بہت ہی سختی کے ساتھ سنسر کرتی ہے اور صحیح تعداد کبھی نہیں بتاتی۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ  ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ظاہر ہونے سے مقبوضہ فلسطین کے اندر سخت ردعمل ظاہر ہوگا۔  

متعدد صیہونی ذرائع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کے بارے میں صیہونی فوج جو اعدادوشمار جاری کرتی ہے اور جو اعدادوشمار اسپتالوں سے معلوم ہوتے ہیں،ان میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔  

اس سے پہلے صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکام نے اسپتالوں کے ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ ان کی ہما ہنگی کے بغیر ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد کا اعلان نہ کریں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .