ارنا کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق کازان میں جاری برکس گيمز کے دوران ایران کی اسلامی آزاد یونیورسٹی کی روئنگ ٹیم نے ایک اور کامیابی حاصل کی۔
کیمیا زری، ساقی ملکی، مہنا حاجی حسینی اور آیگین کریمی پر مشتمل چاری رکنی ٹیم نے روئینگ کے فائنل میں روس، بیلاروس اور قازقستان کی ٹیموں کا مقابلہ کیا۔
ایران کی روئنگ ٹیم نے مقررہ فاصلہ 7:10.362 منٹ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ایران کی ٹیم کازان مقابلوں میں شریک دیگر ایشیا ٹیموں سے آگے رہی۔
روس کی ٹیم نے مقررہ فاصلہ 6:45.692 منٹ اور بیلاروس نے 6:51.069 منٹ کے ریکارڈ کے ساتھ سونے اور چاندی کے تمغے حاصل کیے۔
برکس گيمز میں روئنگ کے مقابلے 13 جون کو روس کے شہر کازان میں ہوئے اور 16 جون تک جاری رہے جس میں روس، بیلاروس، سربیا، ازبکستان، قازقستان، آرمینیا، متحدہ عرب امارات، ہندوستان، جمہوریہ آذربائیجان اور ایران شریک ہیں۔
آپ کا تبصرہ