15 جون، 2024، 4:17 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85510074
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد-ارنا- پاکستان کی حکومت نے عید الاضحی کی 3 روزہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ لوگ اس عظیم عید کی تیاری میں مصروف ہيں۔

پاکستان کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز ملک میں عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحی کی چھٹیوں کا آغاز پیر کے روز سے ہوگا اور یہ چھٹیاں 3 دنوں تک جاری رہیں گی۔ پاکستان میں لوگ سرکاری چھٹیوں سے پہلے اور بعد میں بھی چھٹی لیتے ہيں جس کی وجہ سے عید الاضحی کے موقع پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہوتا ہے اور لوگ بڑے بڑے شہروں سے اپنے آبائی وطن جاتے ہیں۔

پاکستان میں عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان

پاکستان میں لوگوں نے جمعہ سے ہی عید کی چھٹی منانا شروع کر دی ہے اور پورے پاکستان میں عید الاضحی سے متعلق بینرز سڑکوں پر لگائے گئے ہيں۔

اس کے ساتھ ہی مختلف شہروں میں بازار بھرے ہيں اور لوگ عید کے موقع پر مختلف طرح کی خریداری کر رہے ہيں۔

پاکستان میں عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان

سب سے زيادہ جوش قربانی کے جانوروں کی خریداری میں نظر آتا ہے اور لوگ قربانی کے لئے خریدے جانوروں کو انواع و اقسام کی چیزوں سے سجا کر انہیں گھر میں رکھتے ہيں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .