ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے آج چودھویں صدارتی الیکشن کے ان امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جن کے کاغذات نامزدگی قبول کرلئے گئے ہیں۔
جن 6 صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قبول کئے گئے ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ مصطفی پور محمدی
2۔ مسعود پزشکیان
3۔ سعید جلیلی
4۔ علی رضا زا کانی
5۔ محمد باقر قالیباف
6۔ سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی
ارنا کے مطابق چودھویں صدارتی الیکشن کے لئے جمعرات 30 مئی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز ہوا اور 3 جون کی شام 6 بجے ختم ہوا۔ ان پانچ دنوں میں 80 لوگوں نے بحیثیت صدارتی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت ختم ہونے کے بعد نگراں کونسل نے 4 جون سے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع کی اور آج ان امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جن کے کاغذات نامزدگی قبول کئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ