ارنا کے مطابق آج اتوار 9 جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی صنعت کے مرکز میں شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس موقع پر کوثر سیٹ لائٹ کے فلائٹ ماڈل کی رونمائی کی گئی۔
یہ آزمائشی سیٹ لائٹ رواں سال کے موسم خزاں میں روس کے سایوز لانچر کے ذریعے، زمین سے پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں بھیجا جائے گا۔
اس سیٹ لائٹ میں دو کیمرے نصب ہیں اور اس سے زرعی اہداف کے لئے نیز زمین کے نقشے تیار کرنے اور حدود کی تعین میں کام لیا جائے گا۔
آج اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلائی صنعت کے مرکز میں کوثر سیٹ لائٹ کے ساتھ ہی ہدہد سیٹ لائٹ کے ماڈل کی بھی رونمائی کی گئی۔
آپ کا تبصرہ