شہید امیرعبداللّہیان کے گھر تعزیت کے لئے بوسینیا کی سابق وزیر خارجہ کی آمد  

تہران – ارنا – بوسنیا ہرزے گووینا کی سابق وزیر خارجہ نے شہید حسین امیر عبداللّہیان کے گھر جاکر ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کی

ارنا کے مطابق بوسنیا ہرزے گووینا کی سابق وزیر خارجہ محترمہ بیسرا تورکو ویچ نے تہران میں ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان کے گھر جاکر ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

 شہید حسین امیر عبداللّہیان نے 6 دسمبر 2022 کو بوسنیا ہرزے گووینا کے سرکاری دورے میں، اس وقت کی وزیر خارجہ  محترمہ تورکو ویچ سے ملاقات کی تھی۔

 اسی طرح لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام عدنان نے بھی شہید حسین امیر عبداللّہیان کے گھر جاکر،حکومت لبنان کی جانب سے شہید کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔   

اس سے پہلے عمان کے وزیر خارجہ بدربن حمد البوسعیدی نے بھی شہید حسین امیر عبداللّہیان کے گھر جاکر ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کی تھی۔  

 عمان کے وزیر خارجہ البوسعیدی نے اس موقع پر شہید حسین امیر عبداللّہیان کی ممتاز خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہید نے ایران اور عمان کے روابط کے استحکام میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ شہید حسین امیرعبداللّہیان بہت ہی با اخلاق، معاملہ فہم اور صاحب حکمت و بصیرت تھے اور ہم دونوں باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے مل کر کام کررہے تھے۔

 یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان 19 مئی 2024 کو ہیلی کاپٹر سانحے میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .