شہید حسین امیر عبدالہیان
-
تصویرایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا چہلم
شہر ری (ارنا) ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے چہلم اور شہدائے خدمت کی یادگاری تقریب جمعرات کی صبح (27 جون 2024)شہداء کے اہل خانہ کی موجودگی میں حرم حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں منعقد ہوئی۔
-
سیاستشہید رئیسی اور امیر عبداللہیان نے ثابت کر دیا کہ امریکہ کو تنہا کیا جا سکتا ہے، جنرل قاآنی
شہر ری (ارنا) قدس فورس کے کمانڈر نے شہید رئیسی اور امیر عبداللہیان کی یاد میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ امریکہ اور عالمی استکبار سے شہید رئیسی اور شہید امیر عبداللہیان کی طرح نمٹنا چاہیے۔
-
سیاستصیہونی حکومت کے جنگی اخراجات میں اضافے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئےکار لانا ضروری ہے، علی باقری کنی
تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ صیہونی جارحیت اور جرائم کے خاتمے اور انکے جنگی اخراجات کو مزید بڑھانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول میں مزاحمت کو قابضین کے خلاف اندرونی مسلح مزاحمت تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔
-
دنیاصدر رئیسی اور امیر عبداللہیان فلسطینی عوام کے لیے ہمت اور حوصلہ افزائی کا باعث تھے، جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کا خراج عقیدت
تہران (ارنا) جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابراہیم رئیسی اور امیرعبداللہیان فلسطین کی آزادی کے حصول کے لیے مسلسل کام کر رہے تھے اور ان دونوں پیاروں کا کھو جانا ایران اور انصاف کے متمنی ممالک کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔
-
پاکستانپاک ایران تعاون کے حوالے سے مغرب کا دوہرا رویہ ختم ہونا چاہیے، فواد چوہدری
اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں شہید صدررئیسی کی حکومت کی سفارت کاری کو سراہتے ہوئے تہران اور اسلام آباد تعلقات میں خلل ڈالنے کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوششوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
-
سیاست شہید امیرعبداللّہیان کے گھر تعزیت کے لئے بوسینیا کی سابق وزیر خارجہ کی آمد
تہران – ارنا – بوسنیا ہرزے گووینا کی سابق وزیر خارجہ نے شہید حسین امیر عبداللّہیان کے گھر جاکر ان کے لواحقین کو تعزیت پیش کی
-
اقوام متحدہ میں شہید صدر رئیسی کی یاد تازہ کی گئی:
عالم اسلامایران کے مرحوم صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کے اقدامات تاریخی تھے، ان کی قدردانی کرتے ہیں: اقوام متحدہ میں او آئی سی کے نمائندے کا بیان
نیویارک/ارنا- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے کی حیثیت سے شہید صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کے اقدامات کی قدردانی کی۔
-
سیاستصدر رئیسی نے ایک خطرناک دور سے ایران کو بحفاظت گزار دیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
نیویارک/ ارنا- صدر شہید سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہیدوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک ایسے پیچیدہ دور سے ایران کو بحفاظت گزارا ہے جس میں ملک، پورا علاقہ بلکہ پوری دنیا الجھی ہوئی تھی۔
-
سیاستاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شہید صدر رئیسی کے لئے تعزیتی پروگرام منعقد ہوا
نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ شہید ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔
-
سیاستشہید صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر سانحے کی دوسری انویسٹیگیشن رپورٹ جاری ہوگئی
تہران/ ارنا- ایران کی مسلح افواج کے کمان نے صدر کے ہیلی کاپٹر سانحے کی ہونے والی تحقیقات کے سلسلے کی دوسری رپورٹ جاری کردی۔
-
تصویرعمان کے وزیر خارجہ عرض تعزیت کے لئے شہید حسین امیرعبداللہیان کے گھر پہنچے
عمان کے وزیر خارجہ "بدر بن حمد البوسعیدی" جو صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت کے لئے تہران آئے ہوئے تھے، شہید وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات اور انہیں تعزیت و تسلیت پیش کی۔
-
پاکستانملی یکجہتی کونسل پاکستان: خطہ شہید رئیسی کی متحد کرنے والی سفارت کاری کا مرہون منت ہے
اسلام آباد (رنا) پاکستان کی ملی یکجہتی کونسل جو 30 سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد پر مشتمل ہے، نے ایران کے شہید صدر کی خدمات کو سراہتے ہوئے خطے کے ممالک میں ہمآہنگی کو شہید سید ابراہیم رئیسی اور حسین امیرعبداللہیان کی متحد کرنے والی سفارت کاری کا مرہون منت قرار دیا۔
-
سیاستایران کے حالیہ واقعات مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے، ایران کی وزارت خارجہ
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور امیرعبداللہیان کی شہادت کے تلخ واقعہ کے باوجود فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایران کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
-
سیاستتحریک مزاحمت کی حمایت میں ایران کی حکمت عملی لوگوں کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگی، ایران کے عبوری صدر
تہران (ارنا) ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے مزاحمت اور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق کی حمایت کو ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی ترجیحات میں سے ایک قرار دیا اور واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی حکمت بالخصوص فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی عملی حمایت ایرانی حکومتی عہدیداروں کی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوگی ۔
-
تصویرایرانی وزارت خارجہ میں شہدائے خدمت کی یادگاری کتاب پر دستخط
ایران میں مقیم سفیروں اور غیر ملکی اعلی حکام نے اتوار کی صبح (26 مئی 2024) وزارت خارجہ کی عمارت میں قائم شہدائے خدمت کے یادگاری دفتر میں شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا اور میموریل میں دستخط کئے۔
-
پاکستانپاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں کا شہید صدر ابراہیم رئیسی کے افکار سے تجدید عہد
اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں نے شہدائے خدمت کی مجلس ترحیم میں شہداء کے افکار سے تجدید عہد کیا اور صیہونیت کے خلاف فلسطین کی جنگ دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
معاشرہشہداء کی شاندار تدفین نے ثابت کر دیا کہ ایرانی زندہ قوم ہے، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای
تہران (ارنا) رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے تبریز، قم، تہران، شہرری، بیرجند، مشہد، زنجان اور نجف آباد میں شہداء کی تدفین کے موقع پر عوام کی پرجوش حاضری اور جنازوں کے شاندار وداع کے بارے میں فرمایا کہ یہ اجتماع ظاہر کرتے ہیں کہ ایرانی زندہ قوم ہے۔
-
معاشرہشہید وزیر خارجہ کی مجلس ترحیم
جمعے کی شام تہران کے علاقے شہرک غرب میں شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللّہیان کی مجلس ترحیم میں عوام کے ساتھ ہی ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے بھی شرکت کی
-
تصویرشہید وزیرخارجہ کی حرم شاہ عبدالعظیم علیہ السلام میں تدفین
شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان کا جسد خاکی کی روضہ مبارک شاہ عبدالعظیم علیہ السلام میں تشیع کے بعد سپرد خاک کردیا گیا
-
سیاستصیہونی حکومت مزاحمت کے ہاتھوں رسوا ہوئی ہے، علی باقری
تہران (ارنا) فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت میں شہید ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کی اصولی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے علی باقری نے کہا کہ مزاحمت نے صیہونیوں کو نہ صرف جنگی، سیاسی اور قانونی لحاظ سے رسوا کیا ہے بلکہ انہیں عالمی سطح پر گزشتہ 75 سالوں کی نسبت سفارت کاری کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا ہے۔
-
ہیلی کوپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی نمائندوں کے لیے اقوام متحدہ میں میموریل آفس کا قیام
سیاستنیویارک میں اب تک 50 ممالک کے نمائندوں کا شہید ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو خراج عقیدت
نیویارک (ارنا) نیویارک میں اقوام متحدہ میں شہید ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی سفارتی یادگاری کتاب کے افتتاح کے ساتھ ہی، 50 ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے اس کتاب پر دستخط کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
-
بشار اسد کی ایران کے عبوری صدر سے ٹیلیفونک بات چیت
سیاستہم ایرانی قوم کے ساتھ سوگوار ہیں، بشاراسد / شہید رئیسی ایک نمایاں اور مقبول شخصیت تھے، محمد مخبر
تہران (ارنا) شام کے صدر نے ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ہوئی۔
-
سیاستعلی باقری: پڑوسیوں کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا سلسلہ یقینی طور پر جاری رہے گا
تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں تناؤ میں کمی ایران کی اسٹریٹجک پالیسی اور علاقائی تعاون کے لیے ایک موثر حکمت عملی ہے جو یقینی طور پر جاری رہے گی.