28 مئی، 2024، 5:32 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85492621
T T
0 Persons

لیبلز

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے رفح پر صیہونی حملےکی مذمت کی ہے

لندن – ارنا – تین یورپی ملکوں اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے جنھوں نے فلسطین کو آزاد ملک کی حیثیت سے آج سرکاری طور پر تسلیم کرلیا ہے، رفح میں فلسطین مہاجرین پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

ارنا کے مطابق  بریسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے قبل  مذکورہ تینوں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ  ایک پریس کانفرنس میں حاضر ہوئے اور انہوں نےکہا کہ  صیہونی حکومت   بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے-

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے  صیہونی حکومت کے مہلک حملوں کے نتیجے میں رفح میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی عدالت انصاف کے احکامات کی خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا۔

اسپین کے وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ غزہ میں روز افزوں ابتر انسانی صورت حال ، اس خطے میں جنگ بندی کے فوری قیام کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے ہیگ کی عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود رفح کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی آپریشن کے جاری رہنے کو توہین آمیز قرار دیا اور کہا کہ عدالت کے احکامات پر عمل لازمی ہے ۔ اس ہسپانوی سفارت کار نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس بار ہمیں جنگ بندی کے لیے نہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

ساتھ ہی ناروے کے وزیر خارجہ نے دیگر یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈریڈ، ڈبلن اور اوسلو کی مثال پر عمل کرتے ہوئے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کریں۔

مذکورہ تینوں ممالک نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر رہے ہيں تاکہ نام نہاد دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنایا جاسکے اور آج تینوں ملکوں نے باضابطہ طورطور فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .