27 مئی، 2024، 7:02 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85491472
T T
0 Persons

لیبلز

ابوالغیظ: رفح میں اسرائیلی حکومت کے نئے جرائم کا کیس بین الاقوامی عدالت میں پیش کریں گے

تہران – ارنا – عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے سلسلے وار جرائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں اس کے نئے جرائم کا کیس بین الاقوامی میں پیش کریں گے

 ارنا کے مطابق عرب لیگ کے  سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پرلکھا ہے کہ رفح میں گزشتہ روز انروا سے وابستہ  مہاجرین کے کیمپ پر بمباری، فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا تسلسل ہے۔

 انھوں نے لکھا ہے کہ وہ رفح میں اسرائیلی حکومت کے نئے جرائم کا کیس شواہد اور دلائل کے ساتھ بین الاقوامی عدالت میں پیش کریں گے تاکہ ان جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف محکم قانونی کارروائی کی جائے۔

 یاد رہے کہ اس سے پہلے قطر، مصر، سعودی عرب اور اردن رفح ميں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرچکے ہیں۔

صیہونی حکومت کی فوج  نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات، نصف شب کے وقت جنوبی غزہ کے شہر رفح میں مہاجرین کے کیمپ پر بمباری کردی جس میں عورتوں اور بچوں سمیت 41 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حماس اورجہاد اسلامی فلسطین نے الگ الگ بیانات جاری کرکے اس وحشیانہ حملے کو رفح پر حملے فوری طور پر روکنے پر مبنی بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم سے بے اعتنائی قرار دیا اور اس کے لئے امریکی حکومت بالخصوص صدر جو بائیڈن کو جواب دہ قرار دیا ہے۔

 یاد رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعے کو رفح پر حملے فوری طور پر بند کرنے اور غزہ تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے رفح پاس کھولنے کا حکم صادر  کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .