24 مئی، 2024، 7:11 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85487931
T T
0 Persons

لیبلز

  ایرانی صدر کی شہادت کے سوگ اور غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا ملین مارچ

 تہران – ارنا – یمن کے عوام نے ملک کے مختلف صوبوں میں آج جمعے کوایران کے صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے سوگ اور غزہ کے عوام کی حمایت میں ملین مارچ نکالا

 ارنا نے یمنی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج جمعے کو یمن کے عوام نے  اپنے ملین مارچ کے اختتام پر بیان جاری کرکے آیت سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبرانقلاب اسلامی، ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے اس غم میں شریک ہیں۔

 اس رپورٹ کے مطابق  یمن کے عوام نے غزہ کے عوام کی حمایت میں ہفتے وار مارچ میں ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

یمنی عوام نے ملک کے مختلف صوبوں میں اپنے ملین مارچ میں فلسطین اورغزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان کی خدمات کو یاد کیا اور اس اندوہناک سانحے پر ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اعلان کیا۔

یمنی عوام نے اپنے آج کے ملین مارچ میں اسی کے ساتھ اعلان  کیا کہ وہ غزہ کے عوام کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں اور جہاد جاری ہے۔

صنعا اور صعدہ سمیت مختلف یمنی صوبوں میں نکالے جانے والے ملین مارچ میں یمنی عوام نے غزہ کے عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف یمن  کی مسلح افواج کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ غزہ پر حملے بند ہونے اوراس کا محاصرہ ختم ہونے تک یہ حملے جاری رکھے جائيں۔

یمنی عوام کے ملین مارچ کے اختتامی بیان میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف فلسطین، لبنان اور عراق کے استقامتی محاذ کی کارروائيوں کی  قدردانی بھی کی گئی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے کہا کہ ہم ایک بارپھران تمام شپنگ کمپنیوں کو جو صیہونی حکومت کے لئے کام کرتی ہیں، خبردار کرتے ہیں کہ ان  کے بحری جہازوں پرچاہے وہ جہاں بھی جارہے ہوں، آپریشن کے علاقے میں نشانہ بنایا جائے گا۔  

 یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد ہی یمن کی مسلح افواج نے، فلسطین کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا اورگزشتہ مہینے بحیرہ احمر اور باب المندب میں امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کے ان بحری جہازوں پر بھی حملے کئے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔   

دوسری طرف یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع نے آج بحیرہ مکران، بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں صیہونی حکومت کے خلاف تین اہم بحری کارروائیوں کی خبردیتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم ایک بارپھران تمام شپنگ کمپنیوں کو جو صیہونی حکومت کے لئے کام کرتی ہیں، خبردار کرتے ہیں کہ ان  کے بحری جہازوں پرچاہے وہ جہاں بھی جارہے ہوں، آپریشن کے علاقے میں نشانہ بنایا جائے گا۔  

 یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد ہی یمن کی مسلح افواج نے، فلسطین کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا اورگزشتہ مہینے بحیرہ احمر اور باب المندب میں امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کے ان بحری جہازوں پر بھی حملے کئے ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔     

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .