ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی جگہ کا پتہ لگانے اوروہاں پہنچنے تک کے سارے مراحل ایرانی امدادی دستوں نے طے کئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں ہلال احمر، سپاہ پاسدران، فوج، بسیج، فائربریگیڈ، ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اور ایمرجنسی سروسز کے دو ہزار سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ کولیوند نے ہیلی کاپٹر کے ڈھانچے کا پتہ لگانے میں غیر ملکی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سرچ آپریشن کے سبھی مراحل ایرانی امدادی دستوں نے انجام دیئے ہیں اور ان میں کوئی غیر ملکی مدد نہیں رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کا ڈھانچہ ملنے اور وہاں تک پہنچنے میں چالیس منٹ لگے اور اس آپریشن میں غیر ملکی امداد کی افواہ جھوٹی ہے۔
آپ کا تبصرہ