17 مئی، 2024، 1:06 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85479973
T T
0 Persons

لیبلز

 مینیجنگ ڈائریکٹر ارنا: آزاد میڈیا ذرائع غزہ کے عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں

 ماسکو – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نیوز ایجنسی ارنا کے ایم ڈی نے کہا ہے کہ آزاد اور ناوابستہ میڈیا ذرائع اور نیوز ایجنسیوں کا فریضہ ہے کہ غزہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں اور انہیں  فلسطین کے حقائ‍ق سے آگاہ کریں۔

ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر علی نادری جمہوریہ  تاتارستان کے صدر کی دعوت پر کازان گئے ہوئے ہیں۔

 انھوں نے روس اور عالم اسلام کے درمیان تعاون کے زیر عنوان پندرھویں بین الاقوامی اجلاس کے موقع پر، ذرائع ابلاغ عامہ، نیوز ایجنسیوں اور صحافیوں کی ایک خصوصی نشست سے خطاب میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد فلسطینی عوام کے رنج و الم اور ان کی مصیبتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 مینیجنگ ڈائریکٹر ارنا: آزاد میڈیا ذرائع غزہ کے عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں

 ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ جب غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے تاریخ کے بدترین مظالم سے دنیا والوں کو باخبر کرنے کے  حوالے سے رسمی ابلاغیاتی اداروں نے کوئی اہم کردار نہ ادا کیا تو سوشل میڈیا نے غزہ کے رنج  والم سے دنیا کو آگاہ کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اس پر احتجاج کی مہم کے لئے حالات سازگار کئے اور حتی ہوئی ۔

 مینیجنگ ڈائریکٹر ارنا: آزاد میڈیا ذرائع غزہ کے عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں

 ارنا کے ایم ڈی علی نادری نے کہا کہ غزہ کے واقعات کے حوالے سے روایتی اور سوشل میڈیا کی کارکردگی میں نمایاں فرق  ثابت کرتا ہے کہ آج دنیا  میں خبررسانی کے ذرائع کے حوالے سے اہم تبدیلیاں آچکی ہیں اور خبررسانی کی مرکزیت باقی نہیں رہی اور آج کی دنیا میں اطلاع رسانی میں یک جہتی کا امکان نہیں ہے۔

 مینیجنگ ڈائریکٹر ارنا: آزاد میڈیا ذرائع غزہ کے عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں

علی نادری نے اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں سوشل میڈیا پر رسمی سائٹوں سے مختلف انداز میں ابلاغیاتی سرگرمیوں میں مصروف میڈیا ذرائع سے استفادے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز پیش کی کہ  پروفیشنل نیوز ایجنسیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور خبرسانی کے تعلق سے، مختلف سوشل  میڈیا نیٹ ورک پر اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔

 مینیجنگ ڈائریکٹر ارنا: آزاد میڈیا ذرائع غزہ کے عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں

 اس نشست میں جو روس اور اسلامی ملکوں کے میڈیا ہاؤسز کے چیف ایڈیٹروں اور سربراہوں کی شرکت سے منعقد ہوئی، رشا ٹوڈے عرب چینل کی ڈائریکٹر ماریا مانا نے روس اور دیگر آزاد ملکوں کے خلاف مغرب کی ابلاغیاتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے مقابلے میں ایرانی ذرائع ابلاغ عامہ کی کارکردگی کو قابل قدر بتایا۔

 مینیجنگ ڈائریکٹر ارنا: آزاد میڈیا ذرائع غزہ کے عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں

 روس کے ایک اور میڈیا ہاؤس کے بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر ویسلی پوشکوف نے دنیا کو کثیر قطبی نظآم کی طرف لے جانے میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دنیا بالخصوص  آزاد ملکوں کے ذرائع ابلاغ عامہ کے باہمی روابط اور تعاون کی تقویت اس حوالے سے اپنے آڈینس قارئین کے سامنے نئے افق پیش کرسکتی ہے۔

 مینیجنگ ڈائریکٹر ارنا: آزاد میڈیا ذرائع غزہ کے عوام کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں

  یاد رہے کہ روس اورعالم اسلام کے درمیان پندرھواں اقتصادی اجلاس بدھ 15 مئی کو  جمہوریہ تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں تلاوت قرآن مجید سے  شروع ہوا اورسنیچر 18 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .