ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے 11 مئی 2024 بروز ہفتہ 35ویں "تہران انٹرنیشنل بک فيئر" کا دورہ کیا اور پبلشرز کے ساتھ گفتگو کی۔
اس دورے میں وزیر ثقافت اور اسلامک گائیڈنس محمد مہدی اسماعیلی اور35 ویں "تہران انٹرنیشنل بک فيئر" کے چیئرمین اور نائب وزیر یاسر احمدوند بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔
35واں تہران انٹرنیشنل بک فيئر "let’s read and build" کے سلوگن کے ساتھ 8- 18 مئی مصلہ امام خمینی (رح) اور ketab.ir سسٹم پر منعقد ہو رہا ہے۔
نمائش کے اوقات کار صبح 10:00 سے رات 08:00 بجے تک ہیں جو جمعرات اور جمعہ کو ایک گھنٹے مزید بڑھا دیے جاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ