4 مئی، 2024، 9:31 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85465388
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان گامبیا کے دارالحکومت بانجول پہنچ گئے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسیین امیر عبداللّہیان، ایک وفد کے ہمراہ، اسلامی تعاون تعاون تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئےبانجول پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان 4 اور 5 مئی  کو او آئی اسی اجلاس میں شرکت کریں گے جو پائیدار ترقی کے لئے گفتگو کے ذریعے  اتحاد ویک جہتی بڑھانے کے موضوع  پر ہورہا ہے۔

  رپورٹوں کے مطابق  پائیدار ترقی کے لئے مکالمے کے ذریعے اتحادو یک جہتی کے فروغ کے موضوع پر ہونے والے او آئی سی کے اس اجلاس میں عالم اسلام کو درپیش مسائل ، بالخصوص فلسطین اور غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 او آئی سی وزرائے خارجہ کے اس اجلاس میں سربراہی اجلاس کی  دستاویز اور بیان کا مسودہ نیز قرار داد تیار کی جائے گی۔

 وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان اس اجلاس میں اسلامی دنیا، علاقے اور خاص طور پر جنگ غزہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .