ارنا کے مطابق آریو گیم،ایک ایسے ہیروکی داستان ہے جو اپنی گمشدہ ماں کی تلاش میں ایک ایسی سرزمین میں پہنچ جاتا ہے جہاں کے لوگ نفرین اور خوف کی بیماری میں مبتلا تھے۔ اس گیم کا ہیرو اس سرزمین پر شیطانی قوتوں سے جنگ کرتا ہے اور انہیں شکست دیتا ہے۔
آریوایرانی گیم، ایکشن اور انڈونچر سے پر ہے جس میں پزل ،تیراندازی اور حیرت انگیز مہم جوئی بھی ہے۔
آریو گیم میں آپ اس نفرین زدہ سرزمین اور آریو کی ماں کی گشمدگی کا راز جاننے کے لئے افسانوی مہم جوئی اور دشمنوں نیز میکنیکل ربوٹس سے جنگ کریں گے، تیراندازی کریں گے، عجیب و غریب رکاوٹیں عبور کریں گے، چٹانوں اور پرکشش عمارتوں سے گزریں گے اور خطرناک بلندیوں سے چھلانگیں لگائيں گے، مختصر یہ کہ یہ گیم انتہائی پرکشش اور ایکشن نیز انڈونچر سے پر ہے۔
یہ گیم تہران کی شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والوں کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے جو اس سے پہلے ایج آف ویریئر، مترا پلینیٹ، ٹرا تھیون اور روئین تنی نامی گیم تیار کرچکی ہے اور آریو ، اس ٹیم کا پانچواں گیم ہے۔
آپ کا تبصرہ