28 اپریل، 2024، 4:36 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85459889
T T
0 Persons

لیبلز

جہاد اسلامی فلسطین کے پاس میزائلوں کا بہت اچھا ذخیرہ موجود ہے : صیہونی میڈيا کی رپورٹ

تہران – ارنا – ایک صیہونی میڈيا نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے اس دعوے کے برخلاف کہ جہاد اسلامی فلسطین کے سبھی میزائل لانچر تباہ کردیئے گئے ہیں، اس مزاحمتی فلسطین گروہ کےپاس میزائلوں کابہت اچھا ذخیرہ موجود ہے۔  

 ارنا کے مطابق "حدشوت حموت" نامی صیہونی نیوز سائٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اس دعوے کے برخلاف کہ اس نے جہاد اسلامی فلسطین کے سبھی میزائل لانچرتباہ کردیئےہیں،جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں پراس جہادی فلسطینی تنظیم کے میزائل اور راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 اس صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین نے جنگ کے دوران اپنی میزائل توانائی باقی رکھی ہے اور اس وقت اس کی میزائلی طاقت حماس  سے بھی زیادہ ہے  اوراس کے پاس میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

صیہونی نیوز سائٹ "حدشوت حموت" نے یہ رپورٹ ایسی حالت میں دی ہے کہ صیہونی ذرائع نے،استقامتی فلسطینی گروہوں کی جنگی اور میزائلی توانائی کا بارہا اعتراف کیا ہے اور لکھا ہے کہ حماس اب بھی مقبوضہ فلسطین پر میزائلی حملوں پر قادر ہے۔  

ارنا کے مطابق جہاد اسلامی کو قدیمی ترین جہادی فلسطینی تنظیم سمجھا جاسکتا ہے۔ جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایاالقدس،یعنی قدس بریگیڈ اس تنظیم نے ہی تشکیل دی ہے جبکہ حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ، حماس سے پہلے بھی موجود تھی اور بعد میں حماس کا حصہ بنی ہے۔

  جہاد اسلامی فلسطین مکمل طور پرایک استقامتی تحریک ہے  جو عسکری قوت پر استوار ہے ۔ جہاد اسلامی فلسطین کی قدس بریگیڈ گزشتہ 7 مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مراکز پر میزائلی حملوں میں آگے آگے رہی اور اس نے صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں انتقامی حملوں میں نمایاں کردار  ادا کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .