23 اپریل، 2024، 7:25 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85454766
T T
0 Persons

لیبلز

 حیفا میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

تہران – ارنا – ذرائع ابلاغ نے آج منگل کو حیفا میں ایک صیہونی فوجی مرکز پر حزب اللہ کے ڈرون حملے کی خبردی ہے

ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حیفا کے ساحل پر صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر حزب اللہ نے ڈرون طیاروں  سے حملہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں لبنان کے اندر سے مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے الجلیل کے اطراف کی غیر قانونی صیہونی بستیوں کی طرف ڈرون طیاروں کا ایک اسکواڈرن بھیجا گیا جس کے بعد صیہونی حکومت کا ایئر ڈیفنس سسٹم فعال ہوگیا۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ عدلون قصبے پر اسرائيلی جارحیت اور ایک مجاہد کی شہادت کے جواب میں مقبوضہ شہر عکا کی فوجی چھاؤنی میں گولانی بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں نے اپنے ہدف کو بہت صحیح نشانہ بنایا ہے۔

بعض ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے ایک علاقے پر میزائل بھی لگنے کی خبر دی ہے۔

میڈیا ذرائع نے ساحلی شہر حیفا میں سائرن بجنےکی رپورٹ دی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر حزب اللہ لبنان کے  میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔   

صیہونی میڈیا نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے محاذ پر حزب اللہ کواسرائیلی فوج پر برتری حاصل ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .