18 اپریل، 2024، 9:30 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85449414
T T
0 Persons

لیبلز

 صدر رئیسی: سرزمین ایران پر ہر جارحیت کا پشیمان کردینے والا جواب دیا جائے گا۔

 شاہرود- ارنا- صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے پھر کوئی غلطی یا اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر معمولی سی بھی  جارحیت کی تو ایسا جواب دیا  جائے گا کہ وہ اور اس کے حامی پشیمان ہوجائيں گے۔

ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کی شام  شہر شاہرود میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آج پورا عالم اسلام اور انسانی دنیا فلسطین کے دفاع اور ظالم صیہونی حکومت کی مخالفت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی حقانیت سے واقف ہوچکی ہے۔

صدر ایران نے آپریشن وعدہ صادق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  صیہونی حکومت اور امریکا نے    یہ سمجھ کے کہ وہ ہمارے شرف کو مجروح کرسکتے ہیں، ہماری کونسلیٹ پر جو ہماری سرزمین کا  حصہ شمار ہوتی ہے، حملہ کیا۔  لیکن جب انھوں نے جرم کا ارتکاب کیا توان کی تنبیہ ضروری تھی اور ایران کی ملت عظیم نے ان کی تنبیہ کی ۔    

 صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ میں ایرانی قوم، مسلح افواج اور عوام کے ایک ایک فرد کی طرف سے کہتا ہوں کہ اگر صیہونی حکومت نے پھر کوئی غلطی کی یا اسلامی جمہوریہ ایران کی مقدس سرزمین پر معمولی سی بھی جارحیت کرنی چاہی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ بھی اور اس کے حامی بھی پشیمان ہوجائيں گے۔  

 انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اب دادا گیری کا زمانہ ختم ہوچکا ہے، کہا کہ میں نے بعض مغربی ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ مذاکرات میں، دوبدو مذاکرات بھی  اور ٹیلیفونی گفتگوبھی،  واضح کردیا ہے کہ ہم سے اور ہماری قوم سے زور زبردستی کی زبان میں ہرگز بات نہ کرنا ، ہمارے عوام دانشمند، صاحب تدبیر، منطقی اور بات کرنے والے ہیں۔

 صدر رئیسی: سرزمین ایران پر ہر جارحیت کا پشیمان کردینے والا جواب دیا جائے گا۔

 صدر ایران نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیا کہ جب کچھ لوگوں نے ہم سے ہمارے میزائلوں اور ہماری توانائیوں کے بارے میں جے سی پی او اے ٹو اور جے سی پی او اے تھری کی بات کرنا چاہا۔ ہم کسی کو بھی اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ ایرانی  قوم کی توانائیوں کے بارے میں بات کرے ۔ یہ توانائیاں ہمارے شہیدوں کے خون کی مرہون منت ہے۔    

 صدر ایران نے کہا کہ اگر تم گفتگو اور مذاکرات کرنا چاہتے ہو تو، ہم نے مذاکرات کی میز ترک نہیں کی ہےاور آئندہ بھی ترک نہیں کریں گے۔ لیکن اگر زورزبردستی کی زبان میں بات کرنا چاہوگے تو جان لو کہ اس   سے تمہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا، عظیم ملت ایران اور ہمار ے  حکام پوری قوت سے تمھارے مقابلے پر ڈٹ جائيں گے۔   

انھوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا  ہے، آج ایرانی قوم سے سبھی دشمنیوں کی اصل وجہ  اس نظام کے برحق موقف اور اس کے اعلی اہداف ہیں۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ یہ سب کچھ عالمی سامراج کے مقابلے میں عوام کی استقامت اور پائیداری کی وجہ سے ہے اور ہمارے عوام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی پیروی میں فلسطینی امنگوں اور آزادی قدس کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے جس کے نعرے وہ 45 برس سے لگارہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .