16 اپریل، 2024، 8:16 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85447085
T T
0 Persons

لیبلز

ایشین  گریکو رومن ریسلنگ چیپمئن شپ: 97 کلو وزن کے  فائنل میں ایرانی پہلوان ساروی کا سونے کا تمغہ

تہران – ارنا – ایشین گریکو رومن ریسلنگ چیمپئن شپ ٹورنا منٹ 97 کلو وزن کے فائنل میں ایران کے طلائی تمغے کے ساتھ ختم ہوا۔

  ارنا کے مطابق منگل کی شام قر‍قیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں  ایشین گریکو رومن چیمپئن شپ میں 97 کلو وزن کا فائنل مقابلہ ایران کے پہلوان محمد ہادی ساروی نے جیت لیا۔

 اس ٹورنا منٹ میں ساروی اپنے تمام حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے اور فائنل میں ان کا مقابلہ قزاقستان کے پہلوان یوسوف ماتسی اف سے ہوا۔ فائنل میں ایرانی پہلوان  محمد ہادی ساروی نے دو منٹ سے بھی کم وقت میں اپنے حریف یوسوف ماتسی اف کو نو صفر سے شکست دے کر چیپمئن شپ جیت لی۔

منگل کو  ایشین گریکو رومن چیمپئن شپ میں، 60 کلو وزن کے مقابلے میں ، ایران کے پہلوان، امیر رضا دہ بزرگی نے کانسی کا تمغہ، 67 کلو وزن میں سعید اسماعیلی نے سونے کا تمغہ، 72 کلووزن میں محمد رضا رستمی نے چاندی کا تمغہ، 82 کلووزن ميں رسول گرمسیری نے چاندی کا تمغہ اور 97 کلووزن میں محمد ہادی ساروی نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

  ایشین گریکو رومن چیمپئن شپ میں پیر کو87 کلو وزن میں ناصر علی زادہ اور 130 کلو وزن میں امین میر زا زادہ نے سونے کے تمغے حاصل کئے تھے جبکہ 55 کلووزن میں  پویا داد مرز نے چاندی  کا تمغہ اور 63 کلو وزن میں ایمان محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

 ایران کی ریسلنگ ٹیم ،اس سیزن کے ایشین گریکو رومن ریسلںگ چیپمئن شپ میں پہلے نمبر پر رہی۔

 ایران کی ریسلنگ ٹیم ایشین گریکو رومن چیمپئن شپ کے اب تک کے  اٹھائيس ٹورنا منٹوں  میں سے سولہ   میں پہلے نمبر پر سات میں دوسرے نمبر رہی اور پانچ میں تیسرے نمبر رہی ہے۔        

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .