15 اپریل، 2024، 8:33 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85445828
T T
0 Persons

لیبلز

ہمیں توقع تھی کہ سلامتی کونسل ایرانی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرے گی

تہران-ارنا- سلووینیا کی وزير خارجہ تانیا فایون نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے جس میں علاقے اور خاص طور پر فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

اس ٹیلی فونی گفتگو  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق ميں ایران کے قونصل خانے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ہمیں توقع تھی کہ سلامتی کونسل اس جارحانہ قدم کی مذمت کرے گی لیکن امریکہ اور 2 یورپی ملکوں نے کم سے کم مذمتی بیان کی منظور کو بھی روک دیا اس لئے ہم نے  اپنے دفاع کے جائز قانونی حق کے دائرے میں رہ کر اس جارحیت کا جواب دیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں تانیا فایون نے کشیدگی کے خاتمے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے  رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا: غزہ میں پائدار امن اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے ان کے ملک کی کوششیں بدستور جاری رہيں گے اور سلووینیا کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، علاقے میں کشیدگی میں کمی کی واحد راہ حل ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .